23 Jan 2024
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دباؤ کے باوجود سیاسی نوعیت کے کیسز بنانے سے انکار کیا، میرے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔
ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیسز کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔
دوسری جانب 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواست پر آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔
عدالت نے پولیس سے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، بانی پی ٹی آئی نے عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔