اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کے فیصلے کے بعد عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر آپریشنز وقار الدین کے مطابق تحقیقات کے دوران عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث 500 سے زائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی، مزید سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے، ان تمام افراد کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں انتخابی نشان سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے کیس میں متفقہ فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف ایک مہم شروع ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم میں ملوث عناصر کی نشاندہی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جبکہ عدلیہ کے خلاف مہم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران مہم میں شامل کئی سو اکاؤنٹس بند بھی کیے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے