اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران پنجاب حکومت نے ایک سال میں لاہور میں کئی میگا پراجیکٹس مکمل کر ڈالے

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی نگران حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا۔ ایک سال کے دوران لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کی بھرمار رہی۔

نگران پنجاب حکومت نے ایک سال کی مدت میں لاہور میں کئی میگا پراجیکٹس مکمل کر ڈالے جبکہ کئی اپنی تکمیل کے قریب ہیں۔ شہباز شریف کے دورِ اقتدار سے پرویز الٰہی کی حکومت تک میں کسی ایک سال میں اتنے منصوبے مکمل نہ ہو سکے جتنے جنوری 2023 سے جنوری 2024 تک اپنی تکمیل کو پہنچے۔

نگران پنجاب حکومت کے دور میں چار سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوئے، پانچ ابھی بھی ادھورے ہیں۔ تاخیر کا شکار لاہور بریج منصوبے کو 31 مئی 2023ء کو مکمل کیا گیا۔ سمن آباد انڈرپاس کو رواں سال میں ہی شروع کرکے رواں سال ہی مکمل کیا گیا۔ شاہدرہ کے مقام پر ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لئے فلائی اوورز کو ساڑھے سات ماہ میں مکمل کیا گیا۔

نواز شریف انٹرچینج کے مقام پر بیدیاں انڈرپاس کو بھی رواں سال نمٹایا گیا۔ اکبر چوک کے مقام پر مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز کو قلیل مدت میں مکمل سگنل فری بنایا گیا۔ نگران حکومت نے لاہور کے باسیوں کو کیولری انڈرپاس کا بھی تحفہ دیا۔ کینال روڈ نظریہ پاکستان روڈ سے امیر چوک تک کو سگنل فری بنایا گیا۔ کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کا کام نگران دور اقتدار میں مکمل کیا گیا۔ کینال روڈ پر انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن کا کام پایہ تکمیل کو پہنچایا گیا۔ اسلامیہ گراؤنڈ، سنت نگر اور چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکس مکمل کئے گئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے