22 Jan 2024
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے ملزمان کے قبضہ سے 07 پستول، 02 رائفلز، درجنوں گولیاں، میگزینز برآمد ہوئیں، ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیا گیا، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔