اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سردی کی شدت بڑھتے ہی قدرتی گیس کی بندش کی شکایات میں اضافہ

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) سردی کی شدت بڑھتے ہی قدرتی گیس کی بندش اور لو پریشر کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا۔

شہر کے گنجان آباد اور ٹیل کے علاقوں میں گیس نایاب ہو گئی۔ شہری گیس کی بندش اور لو پریشر سے پریشان ہیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں صبح کے ناشتے اور کھانے کے اوقات میں بھی گیس دستیاب نہیں۔ گیس کی قلت کے باعث شہری متبادل ایندھن ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

گلشن راوی، سمن آباد، اسلام پورہ، راج گڑھ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، شادباغ، سلطان پورہ، بھٹہ چوک ، نادر آباد، علی پارک، حاجی پورہ میں گیس کے لو پریشر کا سامنا ہے۔ مغل پورہ، داروغہ والا، شالیمار، دھرمپورہ ،باغبانپورہ، سنگھ پورہ، چائنہ سکیم، راوی روڈ اور سلامت پورہ کے متعدد علاقے گیس سے محروم ہیں۔ گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے