اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہیں: آئی جی پنجاب

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے 8 فروری کو عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے عام انتخابات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ویڈیو  پیغام میں کہا ہے کہ حاکمیت صرف اللہ تعالی کی، انتخابی عمل کے ذریعے سیاسی نمائندوں کو منتخب کرنا عوام کا اختیار ہے، پنجاب پولیس 08 فروری کے جنرل الیکشن 2024 کے پر امن انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات کیلئے ایک  لاکھ 30 ہزار اہلکاروں کی نفری لگائی جارہی ہے، سپیشل پروٹیکشن یونٹ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریننگ اداروں سے نفری لے کر الیکشن سکیورٹی پر لگا رہے ہیں، 10 ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا جارہا ہے، ملک کے تمام سکیورٹی اداروں کی کوآرڈینیشن سے الیکشن کے پرامن اور  شفاف انعقاد کیلئے تیار پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر بلا تفریق سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی، ریاستی اداروں سے متعلق قانون کے دائرے سے تجاوز کرتی ہر سرگرمی پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی میں تاخیر نہیں کریں گے۔

 آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس تمام سیاسی سرگرمیوں کو الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، امن و امان کی فضا تسلی بخش ہے، غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستانی سٹاک مارکیٹ اور کرنسی نے بہترین پوزیشن برقرار رکھی، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکا گیا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ملک کی حدود سے نکالا گیا، الیکشن کی سیاسی سرگرمی کا آغاز ہوچکا، شہری پر امن و شفاف انتخابات کے انعقاد میں قومی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے