اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں: ماہر معیشت

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ماہر معیشت خرم شہزاد نے کہا ہے کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جا سکے، سیاسی جماعتوں کو اس سے اجتناب برتنا چاہیے، سچ بتانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہی کیا جائے گا جو آئی ایم ایف کہہ رہا ہوگا۔

خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ سولر پاور سے بہت زیادہ بجلی نہیں پیدا کی جاسکتی، ہمیں پانی سے بجلی بنانے کی طرف جانا پڑے گا، یہ ہوسکتا ہے کہ بجلی میں شامل کئے گئے ٹیکس کم کئے جائیں، بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آ کر 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ (ن) لیگ کے حمزہ شہباز نے بھی یہی دعویٰ کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے