21 Jan 2024
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں طلبہ گروپوں میں تصادم سے 5 زخمی ہوگئے جبکہ 27 کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو کیمپس کے ہوسٹل نمبر 9 کے باہر پیش آیا، طلبہ گروپوں کے مابین جھگڑا دوپہر کے وقت کینٹین پرہوا اور فائرنگ، ڈنڈوں اور پتھروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ 27 طلبہ گرفتارکیا جا چکا ہے جبکہ متعدد فرار ہوگئے اور دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مطابق تصادم کے دوران کینٹین اور یونیورسٹی کی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔