اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس رولز میں ترمیم، آپریشنز اور انویسٹی گیشن کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(لاہور نیوز) پولیس رولز میں ترمیم کرتے ہوئے آپریشنز اور انویسٹی گیشن پولیس کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

پنجاب پولیس کے 1934 کے رولز میں اہم ترمیم کی گئی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن میں تھانے کا آپریشنز پولیس اور انویسٹی گیشن پولیس کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق  آرڈر پنجاب کے تمام تھانوں کے لئے جاری کیا گیا ہے، ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے تھانوں میں آئی ٹی پر دسترس رکھنے والے افراد کی تعیناتی کی جائے گی، تھانے کی تمام کارروائی روزانہ کی بنیاد پر سسٹم ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی۔

دستاویز  میں کہا گیا  ہے کہ ڈیجیٹل ریکارڈ بنانے کے ساتھ 2 ہارڈ کاپیاں بھی بنائی جائیں گی، ایک کاپی تھانہ اور ایک ہارڈ کاپی ایس پی آفس کے ریکارڈ کا حصہ ہو گی، ایس پی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کریں گے اور ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک کریں گے۔

دستاویز میں مزید کہا  گیا ہے کہ ریکارڈ مرتب ہونے سے آئی جی پنجاب کسی بھی تھانے میں درج مقدمہ کی کارروائی ایک کلک پر دیکھ سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے