اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہوشربا مہنگائی: اشیائے ضروریہ کی خریداری عوام کیلئے کڑا امتحان

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(لاہور نیوز) ہوشربا مہنگائی میں عوام ریلیف کو ترس کر رہ گئے، پولٹری مصنوعات اور سبزیوں کی خریداری عوام کیلئے کڑا امتحان بن گئی۔

ہوشربا مہنگائی سے ہر چیز کا ذائقہ پھیکا پڑ گیا،کیا پکانا ہے،کیا کھانا ہے، اس کا جواب درد سر بن گیا۔

برائلر گوشت 637 روپے فی کلو ہے جبکہ فارمی انڈے 410 روپے فی درجن ہیں   سبزی مارکیٹ  کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز مزید مہنگا ہو کر 245 روپے فی کلو کا ہو گیا  جبکہ مارکیٹ میں پیاز 270 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے،ٹماٹر 140 روپے کے بجائے 180 روپے فی  کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔

اسی طرح مارکیٹ میں آلو 60، لہسن اور ادرک 700 روپے فی کلو دستیاب ہے،شلجم 70،اروی 200 اور مٹر 300 روپے  فی کلو مل رہے ہیں،پالک اور ساگ 70 سے 80،مولی 40 اور گاجر 60 روپے فی  کلو بیچی جارہی ہے جبکہ پھول گوبھی اور بند گوبھی 150 روپے فی کلو بک رہی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ کچھ بھی سستا نہیں،خریداری کیلئے پہلے  جیب  دیکھنا پڑتی ہے، مہنگائی اتنی ہے کہ دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو چکا ہے۔

ادھر مارکیٹ ذرائع کے مطابق  انتہائی  سرد موسم سے سبزی کی فصل متاثر ہو رہی ہےجس کے باعث نرخ کم نہیں ہو رہے، آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید تیزی کا خدشہ بھی موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے