اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کی شرط پر پاکستان 18ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کیلئے تیار

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(ویب ڈیسک) بجٹ خسارہ اور ریونیو اہداف پورے نہ ہونے پر پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس، چینی مہنگی کرنے سمیت ہر ماہ 18 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی کرا دی۔

پلان پر عملدرآمد سے حکومت کو ماہانہ 17 ارب، پانچ ماہ میں 90 ارب روپے آمدن متوقع ہے، چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویزبھی پلان کا حصہ ہے۔

دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل، لیدر مصنوعات پر جی ایس ٹی 15 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مشینری، خام مال، سپلائیز، خدمات، ٹھیکوں پر بھی اضافی ٹیکس کا امکان ہے۔

نگران حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا ہے، اگلے سال ٹیکس ہدف 1590 ارب اضافے سے 11 ہزار مقرر کرنے کا منصوبہ ہے۔

منصوبے میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی سالانہ ہدف 918 ارب سے بڑھا کر 1065 ارب کرنے کی تجویز شامل ہے، رواں سال 30 جون تک 49 ارب اور اگلے سال 147 ارب اضافی لیوی وصول کی جائے گی۔

اس حوالے سے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نگران حکومت مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پرائمری بجٹ کو سرپلس رکھنے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سٹاف لیول رپورٹ کے مطابق پاکستان دسمبر کے ششماہی گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن 15فروری تک جاری کر دے گا۔

پاکستانی محکمہ شماریات کے مطابق گیس کی قیمت میں ایک سال کے دوران یہ تیسرا اضافہ ہوگا، نومبر میں نگران حکومت نے گیس کی قیمت میں 1100 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے