اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عام انتخابات: پولیس کا اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے الیکشن پُرامن بنانے کیلئے اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشنز اور بغیر لائسنس اسلحہ کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

علی ناصر رضوی نے ہدایت کی ہے کہ اسلحہ دوکانوں کی انسپکشن، بغیر لائسنس اسلحہ کی دوکانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش سے شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے  بتایا ہے کہ 27 دسمبر سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 723مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، اسلحہ برآمدگی پر 754 افراد کو حراست میں لیا گیاجن سے  20 کلاشنکوف،66 رائفلز اور 24بندوقیں،602  پسٹلز اور 6 ہزار 676 گولیا ں برآمدہوئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15پر پولیس کو دیں، لاہور پولیس امن وامن کے قیام کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے