اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پاکستان میں دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(ویب ڈیسک)تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے۔

تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے مگر ہمارے ملک میں المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔

وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں، رپورٹ 22-2021 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی ہے جو پیر کے روز جاری کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں جبکہ سندھ میں 76 لاکھ 30 ہزار، کے پی میں 36 لاکھ 30 ہزار اور بلوچستان میں 31 لاکھ 30 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 8 لاکھ بچے سکول نہیں جا رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 39 فیصد بچے مختلف وجوہات کی بنا پر سکول نہیں جا رہے جبکہ سب سے زیادہ بلوچستان میں 65 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، بلوچستان کی نسبت خیبر پختونخوا کا تعلیمی معیار بہتر ہے، کے پی کے میں 30 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق 2016 اور 2017 میں 44 فیصد بچے سکولوں سے باہر تھے جبکہ 2021 اور 2022 میں 39 فیصد بچے سکول نہیں جا رہے۔

انٹر کی سطح پر دیکھا جائے تو 60 فیصد بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں جبکہ میٹرک، مڈل اور پرائمری سطح پر بالترتیب 44 فیصد، 30 فیصد اور 36 فیصد بچے سکول نہیں جا رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے