اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ، الیکشن کمیشن کے حکم پر مقدمہ درج

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کے بعد پولیس نے الیکشن کمیشن کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شکایت پر ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کر دی  گئی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت کے بعد تھانہ ستوکتلہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ منظر عباس کھوکھر کے بیٹے کی مدعیت میں 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق نامعلوم افراد پٹرول سے بھری بوتلیں لے کر دفتر پر حملہ آور ہوئے اور آفس کے دروازوں اور بینرز پر پھینک کر آگ لگا دی۔ حملہ آور آفس میں موجود 50 ہزار مالیتی 30 کرسیاں اور ڈیڑھ لاکھ مالیت کا جنریٹر چوری کرکے لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے دفتر پر گزشتہ روز علی الصبح حملہ کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے