اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

والدین اور بہن بھائیوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والا نوجوان گرفتار

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(ویب ڈیسک) اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

وحدت کالونی پولیس کو 15 ایمرجنسی نمبر پر کال موصول ہوئی، جس کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے فوری طور پر پولیس ٹیموں کو ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی عاطف معراج، وحدت کالونی پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے گرفتاری کے وقت بچنے کے لیے بھرپور مزاحمت کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف چوری، ناجائز اسلحہ کے مقدمات بھی درج ہیں۔  ملزم سے پستول، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے