اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک اور 2 زخمی، مزاحمت پر شہری کو گولیاں مار دیں

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، مزاحمت پر ایک شہری کو بھی گولیاں مار دیں۔

شیخوپورہ کے علاقے فیکٹری ایریا میں لوٹ مار کے بعد ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران 2 ڈاکو گولیاں لگنے سے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم لوٹ مار کے دوران شہری کو گولیاں مار کر فرار ہو رہے تھے، زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک ملزم سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

شجاع آباد میں پولیس ملزمان کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے ملزموں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کیلئے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو ڈاکو زخمی ہو گئے، پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے