اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کے مستقبل کیلئے عالمی سرمایہ کاری ضروری ہے: ڈاکٹر شمشاد اختر

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے عالمی سرمایہ کاری ضروری ہے۔

آئی پی او سمٹ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، پاکستان کے مستقبل کیلئے عالمی سرمایہ کاری ضروری ہے، ملک کی معاشی بہتری اور استحکام کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیپیٹل مارکیٹ کا غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ہے، مقامی وسائل کو متحرک بنانے کیلئے مستحکم کیپیٹل مارکیٹ ضروری ہے، چیلنجز کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں اصلاحات لے کر آئے، مارکیٹ کی ترقی کیلئے پاکستان سٹاک ایکس چینج کے اقدامات نتیجہ خیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے ایکسپورٹ میں اضافہ، انفراسٹرکچر کی بہتری ضروری ہے، ہمارے اوپر بھاری ذمہ داریاں ہیں، کیپیٹل مارکیٹ سخت شرح سود پر ترقی نہیں کر سکتی، آئی ایم ایف کی دوسری قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے