20 Jan 2024
(ویب ڈیسک) طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں آج آٹھویں روز بھی معطل ہیں جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
کسٹم ذرائع کے مطابق کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے پاسپورٹ ویزہ کی شرط گزشتہ سال وفاقی حکومت نے عائد کی تھی۔
8 روز قبل پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا گیا تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت معطل ہو گئی جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
بارڈر کے دونوں اطراف پھل اور سبزیوں سے بھری مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں، گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی اشیائے خورونوش خراب ہونے کا خدشہ ہے۔