اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں چائے کی درآمد میں اضافہ

20 Jan 2024
20 Jan 2024

(ویب ڈیسک) اشرف المشروبات یعنی ’’چائے‘‘ واجب الاحترام ہے کیونکہ یہ مشروب کی مرشد ہے اس لئے تو سیانے کہتے ہیں کہ چائے باقاعدگی سے پیا کرو اس سے غم برداشت کرنے کی قوت بڑھتی ہے۔

اسی قول پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں چائے کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے، جس میں پاکستانیوں نے 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چائے پر خرچ کر دی۔

دستاویزات میں کہا گیا کہ رواں مالی سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 71 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ ماہ دسمبر میں 16 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی جبکہ نومبر میں 15 ارب 30 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں 15 ارب 90 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے