اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد اضافہ

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(لاہور نیوز) سالِ نو کے تیسرے ہفتے کے دوران بھی ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کا رجحان مسلسل جاری ہے،گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

 وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی 44.64 فیصد کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ملک میں پیاز کی قیمتیں 230 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئیں، رواں ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا، ٹماٹر 10 روپے 78 پیسے فی کلو، مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق انڈے فی درجن 7 روپے 87 پیسے مہنگے ہوئے، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا، لہسن کی فی کلو قیمت 12 روپے 41 پیسے بڑھ گئی، دال مونگ ،بیف جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔

رواں ہفتے کے دوران آلو، چینی پیٹرول سمیت 8 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں  1 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی، بریڈ، تازہ دودھ خشک دودھ سمیت 21 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے