19 Jan 2024
(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 2045 ڈالر کی سطح پر آگئی،اسی طرح مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور فی دس گرام قیمت 1115 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 328 روپے ہوگئی ہے۔