اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان اور ایران میں کشیدگی کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور ایران میں کشیدگی کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کر دی۔

ایرانی سفارتکار سید رسول موسوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اچھے ہمسایوں والے تعلقات کے لئے پر عزم ہیں ، برادرانہ ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ لانے کی اجازت نہیں دیں گے، ایران پاکستانی حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان تفریق کرتا ہے۔

ایرانی عہدیدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی نے کہا کہ آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران مثبت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے، دہشت گردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجز کے لئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، ایران مذاکرات سے مشترکہ چیلنجز کا حل تلاش کرنے کی کوششیں کرے گا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہر میدان اور مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری نے مشترکہ چیلنجز کے لئے مربوط کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے