اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

5 ججوں نے مجھے نہ نکالا ہوتا تو کوئی بیروزگار نہ ہوتا: نواز شریف

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 5 ججوں نے مجھے نہ نکالا ہوتا تو کوئی بیروزگار نہ ہوتا اور ڈالر کی قیمت آج بھی 100 روپے ہوتی۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد آکر کئی سال پہلے کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں، اس شہر اور ضلع کے لوگوں سے مجھے بہت پیار ہے، کئی سالوں کے بعد آپ سے مخاطب ہو رہا ہوں۔

نواز شریف نے کہا کہ میرے لئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہے، آپ نے پیار اور محبت کے ساتھ استقبال کیا، میرے دل میں بے پناہ محبت کے جذبات اور بھی جاگ گئے ہیں، میں پہلے بھی یہاں آیا مگر ایسا منظر اور جذبہ کبھی نہیں دیکھا، میرے دل میں جو آپ کے لئے پیار ہے وہ آج بھی جاگ رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ میں چھت پر چڑھے ہوئے نوجوانوں اور پنڈال کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، میں ملک سے باہر تھا، ہر گھڑی اور منٹ آپ کو یاد رکھا، 2017ء میں مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے وزارت عظمیٰ سے نکال دیا گیا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ میں اللہ کو حاضر جان کر کہہ رہا ہوں اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو ہر گھر خوشحال ہوتا، کاشتکار خوشحال ہوتا، بجلی اور گیس کے بل مہنگے نہ ہوتے، روٹی اور نان آج بھی 4 روپے کا ملتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو جعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتا تو ملک کا مقام کہیں اونچا ہوتا، پاکستان دنیا میں منفرد مقام حاصل کر چکا ہوتا، ہمارے سبز پاسپورٹ کی عزت ہوتی، پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا، ہم نے اس ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، لوگ ایک دوسرے کا گلا کاٹتے تھے، ہم نے اس ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ موٹروے بننے سے سفر آج آدھے سے بھی کم ہو گیا ہے، حافظ آباد کے عوام آج جھوم رہے ہیں، آج حافظ آباد کے عوام کو دیکھ کر نواز شریف بھی جھوم رہا ہے، ہماری حکومت رہتی تو ایک نئی موٹروے حافظ آباد کے اندر سے گزر رہی ہوتی، یہاں بھی موٹروے بنے گی، وقت دوبارہ آئے گا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حافظ آباد اور لاہور میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے، میرا مشن پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، ہم اپنے مشن کو پورا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے