اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے:عون چودھری

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار عون چودھری نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری نے غوثیہ کالونی اور شادمان کے علاقوں میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی، حلقے کے عوام کی جانب سے عون چودھری کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

 عون چودھری نے شادمان میں تاجر رہنماؤں شیخ سلیم، شیخ سرفراز، جاوید احمد، شیخ ایوب اور شیخ فاروق سے بھی ملاقات کی، تاجر برادری نے عون چودھری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے کہا کہ عقاب اور شیر 2 نشان ہیں لیکن ویژن ایک ہے، نواز شریف ہمارے قائد ہیں، وہ اقتدار میں آئیں گے تو ملک ترقی کرے گا، ہم نے نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت تعلیم اور بہتر روزگار سمیت تمام سہولتیں فراہم کرنا ہمارا مقصد ہو گا، ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے، نواز شریف اور شہباز شریف کی وجہ سے لاہور اور پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں۔

 عون چودھری نے مزید کہا کہ کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ سمیت پورے سندھ کی حالت ابتر ہے ، وہاں صحت ، تعلیم سمیت عوام کو کوئی سہولیت میسر نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے