اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہنے پر الیکشن میں تاخیر کا خدشہ

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تو الیکشن میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد مختلف فورمز سے انتخابی نشان تبدیل کئے جانے کے معاملہ پر کہا کہ کمیشن بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دے چکا، پرنٹنگ کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بیلٹ پیپرز دوبارہ پرنٹ کرانا پڑیں گے جس کیلئے پہلے ہی وقت محدود ہے، جو سپیشل کاغذ بیلٹ پیپرز کیلئے مہیا ہے وہ بھی ضائع ہوجائے گا، 2018ء کے انتخابات میں 800 ٹن کاغذ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے استعمال ہوا تھا، اس بار 2024ء کے انتخابات میں 2070 ٹن کاغذ استعمال ہونے کا تخمینہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ 2018ء میں 220 ملین بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے تھے، اس بار 260 ملین بیلٹ پیپرز چھپوائے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن میٹنگ کر رہا ہے کہ اس صورتحال سے کیسے نبرد آزما ہوا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ نشانات تبدیلی کا سلسلہ نہ رکا تو ایسے حلقوں میں الیکشن التواء کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے