اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات 2024ء: نواز شریف کا کل سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کل (18 جنوری) سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم ‏نواز شریف اپنی انتخابی مہم کا آغاز حافظ آباد میں ہونے والے جلسے سے خطاب سے کریں گے، اس دوران وہ معاشی روڈ میپ پر مشتمل انتخابی بیانیہ لیکر میدان میں اتریں گے، مریم نواز بھی جلسے سے خطاب کریں گی۔

قبل ازیں مریم نواز نے انتخابات کیلئے مہم کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے ایک روز قبل اکاڑہ میں منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کی، گزشتہ روز مریم نواز نے اپنے لاہور کے انتخابی حلقہ پی پی 159 میں ہونے والے عوامی اجتماع میں بھی شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ گجومتہ والو آپ کا بہت شکریہ کرتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں، شیر کو فتح یاب کراؤ وعدہ کرتی ہوں خدمت میں دن رات ایک کر دوں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیروز پور روڈ پر کہیں سپیڈو بس تو کہیں اورنج ٹرین نظر آ رہی ہے، یہ سب نواز شریف کی خدمت کے نشان ہیں، لاہور کو بتانا چاہتی ہوں مسلم لیگ (ن) نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے جب گھس بیٹھیے آئے تو خدمت کے نشان وہیں رہ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے