اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملکی مسائل کا حل بروقت الیکشن ہے، سراج الحق

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل بروقت الیکشن ہے۔

سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مارشل لا نہیں لگ سکتا، ملکی مسائل کا حل بروقت الیکشن ہے، الیکشن ملتوی ہونے کی باتیں وہی کر رہے ہیں جو اس سے فرار چاہتے ہیں، سینیٹ میں پیش ہونے والی قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، الیکشن کمیشن ایسے اقدامات نہ کرے جس سے کسی کے لاڈلے ہونے کا تاثر ملے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ سانحہ 9 مئی کو کوئی بھی پاکستانی درست نہیں کہتا، جن پر الزام ہے وہ بھی 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو لوٹا، عوام خاندانی سیاست کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پریس کانفرنس کے موقع پر نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے