اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسی اور لیڈر کی ہمت نہیں کہ وہ کراچی جا کر الیکشن لڑے، شہلا رضا

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کسی اور لیڈر کی ہمت نہیں کہ وہ کراچی جا کر الیکشن لڑے۔

شہلا رضا نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والوں سے پوچھتی ہوں، کیا آپ ان لوگوں کے ساتھ چلیں گے جو مشکل وقت میں آپ کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں؟ یا اپنے مستقبل کیلئے لیڈر کا انتخاب کریں گے، پیپلزپارٹی 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ عام کرنے جا رہی ہے جس سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گِل نے کہا کہ ن لیگ والے سمجھتے ہیں لاہور ہمارا ہے، ان کو نہیں معلوم کہ یہ ذوالفقار علی بھٹو کا ہے، ہم لوگوں کو گمراہ نہیں کرتے ، جو بات کرتے ہیں اس کو پورا کرتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر کا کہنا تھا سابق گورنر چودھری سرور نے بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان کیا ہے، ن لیگ لیول پلیئنگ فیلڈ پر دھیان نہیں دینا چاہتی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے عاطف رفیق اور  فیاض بھٹی کو تِیر کے بجائے فاختہ اور کیٹل کا نشان دئیے جانے کی مذمت کی اور کہا ہم پھر بھی الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے