اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: ن لیگ 38 ،تحریک انصاف کے 33 امیدوار آپس میں قریبی رشتہ دار

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جاری کردہ انتخابی ٹکٹوں کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ 33 ایسے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں جو رشتے میں باپ بیٹا، باپ بیٹی، بھائی ، بہن بھائی ،بہنیں، ماموں بھانجا ، چچا بھتیجا، خالہ بھانجی، برادر نسبتی اور کزن ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی ٹکٹوں میں 38 قریبی رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے تھے۔

تحریک انصاف نے رحیم یار خان سے رئیس محبوب کو قومی اور ان کے بیٹے رئیس حمزہ محبوب کوصوبائی اسمبلی کی ٹکٹ دی ہے۔

ملتان سے سابق ایم این اے مخدوم زین قریشی اور ان کی بہن مہر بانو قریشی کو قومی اسمبلی  کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

اٹک سے سابق ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق، ان کی بیٹی سابق ایم این اے ایمان وسیم دونوں کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

لودھراں سے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ کو قومی اور ان کے بیٹے سابق ایم پی اے عامر اقبال شاہ کو صوبائی اسمبلی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

وہاڑی سے سابق ایم این اے اورنگ زیب کھچی اور ان کے بھائی سابق ایم پی اے جہان زیب کھچی کو قومی و صوبائی ٹکٹیں دی گئی ہیں۔

راجن پور سے دو بھائیوں سابق ایم پی اے احمد علی دریشک اور عاطف علی دریشک کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں، ان کے کزن سابق ایم پی اے اویس دریشک بھی صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔

وہاڑی سے دو بہنوں عائشہ نذیر جٹ اور عارفہ نذیر جٹ کو قومی و صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ ملا ہے۔

لاہور سے سابق ایم این اے کرامت کھوکھر اور ان کے بھتیجے سابق ایم این اے ظہیر عباس کھوکھر قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔

ملتان سے سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر کو قومی اور ان کے بھائی ملک عدنان ڈوگر کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے