اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پانامہ سازش کے جج ایک ایک کرکے بھاگ رہے ہیں: خواجہ سعد رفیق

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ سازش کے جج ایک ایک کرکے بھاگ رہے ہیں۔

 مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے، ہم چاہتے ہیں انتخابات میں 1 گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہئے، اسمبلیوں کے بغیر سینیٹ کے انتخابات ممکن نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آئی ایم ایف سے ادھورا معاہدہ چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، مانگ کر اور قرض لیکر اس ملک کو نہیں چلایا جاسکتا، ہمیں خود کو بھیک منگوں کی قوم کے طور پر متعارف نہیں کروانا، نوازشریف کی حکومت کے خلاف سازش نہ ہوتی تو پاکستان ٹریک پر چڑھ گیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایک طرف ہم دھرنوں کا سامنا کر رہے تھے دوسری جانب ملک کو ٹریک پر چڑھا رہے تھے، ہم پاکستان میں سی پیک لیکر آئے، چائنہ میں شہباز سپیڈ کے نام سے ایک ٹرم بن گئی، ہم پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری لائے، ایک جانب کام ہو رہا تھا دوسری جانب سازش ہورہی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے