اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بار کونسل کی نئی بلڈنگ احسان نہیں وکلاء کا حق ہے، محسن نقوی

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے پنجاب بار کونسل کی نئی بلڈنگ احسان نہیں بلکہ وکلاء کا حق ہے۔

پنجاب بار کونسل کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بار کونسل کی نئی بلڈنگ وکلاء کا حق ہے اور حکومت حق دینے کی پابند ہے، جہاں سے بھی وکلاء برادری سے تعاون کی درخواست آتی ہے ہم بلا تشہیر تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تین ماہ کیلئے وکلاء کی ڈگری کی ویریفکیشن مفت ہو گی، آئندہ 90 دنوں کیلئے وکلاء بغیر فیس کے ڈگری کی تصدیق کرا سکتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا راولپنڈی بار کے ہسپتال کیلئے 2 کروڑ روپے کا چیک وکلاء برادری جب چاہیں لے لیں، وکلاء برادری کی درخواست پر فین روڈ کی کارپٹنگ چند دنوں میں کر دی جائے گی، وکلاء برادری نے نالے کو ڈھانپنے کیلئے کہا ہے اس کا جلد حل نکالیں گے، سی ٹی او لاہور سے وکلاء کی ملاقات کرا کے ٹریفک کے مسائل حل کرائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی ہاؤسنگ سوسائٹی پر الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کی ہے، وکلاء کے مختلف وفود ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں کہہ چکے ہیں لیکن یہ وقت کم ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں، وکلاء کو علاج معالجے کی سہولت کیلئے ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگائی جائے گی، حکومت کے آخری دن تک وکلاء بھائیوں کی خدمت کیلئے حاضر ہوں، جو ممکن ہوا ہم وکلاء برادری کیلئے کریں گے، جلد راولپنڈی میں وکلاء کیلئے ہسپتال بنا کر دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے