(لاہور نیوز) قذافی سٹیڈیم کے اندر 8 ڈرائیونگ ٹیسٹنگ اینڈ لائسنسنگ سینٹرز کھول دیئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
شہر میں ڈرائیونگ اینڈ ٹیسٹنگ سینٹرز پر رش اور دباؤ کے باعث قذافی سٹیڈیم میں 8 ڈرائیونگ لائسنسنگ اینڈ ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کر دیئے گئے جن میں شہریوں کو بلاتعطل سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلٰی اور سی ٹی او کی جانب سے یہ بہت اچھا اقدام ہے۔ اب ہمارا وقت بھی ضائع نہیں ہوتا اور سہولیات بھی بہترین مہیا کی جا رہی ہیں۔
ٹریفک پولیس افسر کا بھی کہنا ہے کہ شہریوں کو 24/7 سہولیات فراہم کرنے اور خدمات پیش کرنے کے لئے ہمارے ڈرائیونگ لائسنسنگ اینڈ ٹیسٹنگ سینٹرز 24 گھنٹے کھلے ہیں۔
نگران وزیر اعلٰی محسن نقوی نے بھی شہریوں سے ٹریفک قوانین کی پاسداری اور لائسنس بنوا کر روڈ پر گاڑی لانے کی اپیل کی ہے۔