وزیراعلیٰ کا میو ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی بلاک میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ
(لاہور نیوز) میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےمیو ہسپتال ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی بلاک کے فنشنگ کے کاموں کواعلیٰ معیار کے ساتھ جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ضروری کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور معیار کو برقرار رکھا جائے،وزیراعلیٰ نے بیسمنٹ،گراؤنڈ فلور اور دیگر فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا اور مریضوں و تیمارداروں کی سہولت کیلئے مناسب سائز کے سائن بورڈز لگانے کی ہدایت کی۔
سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی، پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمود ایاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔