اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انتخابی بے یقینی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر کرسکتی ہے: عالمی بینک

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(لاہور نیوز) عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے پائی جانے والی بے یقینی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتی ہے۔

عالمی بینک کی گلوبل اکنامک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر سیاسی و سماجی بے چینی کے ساتھ پُرتشدد واقعات بھی بڑھ گئے تو اس سے کمزور معیشت اور معاشی ترقی کی شرح مزید بگڑے گی، تاہم بے یقینی کے خاتمے اور انتخابات کے بعد ترقی کے امکانات سے حالات بہتر بھی ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا جولائی 2023 سے جون 2024 تک کا اکنامک آؤٹ لک غیرفعال ہے اور معاشی ترقی کی شرح کا تخمینہ صرف 1.7 فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ افراط زر کا دباؤ کم ہونے پر امکان ہے کہ مالی سال 25-2024 میں ترقی کی شرح 2.4 فیصد پر جا پہنچے، مالیاتی پالیسی کے بارے میں توقع ہے کہ یہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سخت رہے گی۔

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ سال 2024 میں غریب گھرانے خوراک پر اضافی رقم خرچ کریں گے جس سے غذا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور اس سے غربت اور عدم مساوات مزید بڑھے گی

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے