اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

میٹرو بس ٹریک کی مرمت کا آغاز، آپریشن کلمہ چوک سے گجومتہ تک چلے گا

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(لاہور نیوز) میٹرو بس ٹریک کی مرمت اور بحالی کا آغاز کر دیا گیا۔ سروس کو جزوی طور پر بند کیا جائے گا۔

گزشتہ رات سے میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔ تاحکم ثانی میٹرو بس آپریشن کلمہ چوک سے گجومتہ تک چلے گا۔ رات 8:30 کے بعد میٹرو بس آپریشن کلمہ چوک سے شاہدرہ تک معطل رہے گا۔

میٹرو ٹریک کی حالت زار ہونا بھی بس کے حادثات کی بڑی وجہ بن گیا۔ سٹیشنز کے جنگلے، بیریئر، الیکٹریکل سامان کی ٹوٹ پھوٹ اور خرابی کا انکشاف ہوا ہے۔ میٹرو بس ٹریک پر بھی گزشتہ ایک دہائی سے کارپٹنگ نہ کی گئی۔ شاہدرہ سے گجومتہ تک ٹریک کی کارپٹنگ نہ ہونے سے بھی بسوں کے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کی مرمت اور بحالی کے لئے ایل ڈی اے کا سہارا لے لیا۔ ٹریک، سٹیشنز اور جنگلوں کی مرمت کا کام ایل ڈی اے کرے گا۔

میٹرو بس کے کینال سٹیشن سے نیازی سٹیشن تک ٹریک کی مرمت کا کام کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے نے 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کا پی سی ون تیار کر لیا۔ ٹریک پر کارپٹنگ کا کام تین ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔ کارپٹنگ کے دوران میٹرو بس کو جزوی طور پر بند بھی رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے