اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب بھر میں آلو کی فصل پر لیٹ بلائیٹ بیماری کا حملہ، کاشتکار پریشان

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں آلو کی فصل پر لیٹ بلائیٹ بیماری کا حملہ شروع ہو گیا جس کے باعث کاشتکار پریشانی کا شکار ہیں۔

پنجاب بھر میں 1 لاکھ سے زائد ایکڑ رقبے پر آلو کاشت کیا گیا ہے لیکن آلو کی فصل پر لیٹ بلائیٹ بیماری کے حملے سے پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے جس سے کسان پریشان ہیں ۔

 زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ فصل کو ذخیرہ کرنے کی بجائے تلف کر دیا جائے تاکہ بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محکمہ زراعت کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے مختلف علاقوں سے آلو کی فصل پر لیٹ بلائیٹ یعنی آلو پچھیتا یا جھلساؤ کا حملہ ہونا شروع ہو گیا ہے کسان زمین کو نمی سے محفوظ رکھیں اور موثر پیسٹی سائیڈز کی سپرے کا استعمال کریں جس سے فصل کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

محکمہ زراعت نے کسانوں کو بیماری سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر دینا شروع کر دی ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے