اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سرکاری سکیم کے تحت 21 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کی تیاریاں

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سرکاری سکیم کے تحت 21 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

سرکاری حج سکیم کے تحت درخواست دینے والے سوا 5 ہزار پاکستانیوں کو حج پر نہیں بھجوایا جائے گا، ریگولر حج سکیم کے تحت 5 ہزار 6 سو 33 درخواست دہندہ حج سے محروم رہ جائیں گے، آئندہ برس کے لئے حج قرعہ اندازی میں 5 ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ریگولر سکیم کے عازمین حج کو ایڈجسٹ کرنے کی بجائے رقم واپس کر دی گئی، سرکاری سپانسر شپ حج سکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، 21 ہزار سے زائد خالی رہ جانے والا کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سپانسر شپ سکیم میں توقع سے کم ڈالر موصول ہوئے، حکومت ریگولر سکیم کے تحت 5 ہزار 633 عازمین حج کے لئے ڈالر دینے پر تیار نہیں، ریگولر حج سکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، ریگولر کوٹہ کی قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گزاروں کو دس لاکھ 65 ہزار اور دس لاکھ 75 ہزار روپے واپس کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے