09 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا، صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 400 روپے ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کمی ہوئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 3 ڈالر اضافے سے 2030 ڈالر فی اونس ہیں۔