اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان شمالی افریقہ کے ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے: گوہر اعجاز

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان مصر اور شمالی افریقہ کے ممالک کے ساتھ باہمی تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

مصر کے شہر قاہرہ میں پاکستان افریقہ ٹریڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کرنے کیلئے تیار ہے، پاکستان کی معیشت کو ایک ہزار ارب ڈالر تک پہنچانا مشن ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالر کرنے کا پلان ہے، پاکستان، مصر اور شمالی افریقہ میں مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے، پاکستان اب زراعت پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، پاکستان میں لاکھوں ایکڑ رقبہ کارپوریٹ فارمنگ کیلئے مختص کیا جا رہا ہے۔

نگران وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان گندم، سویا بین، تل سمیت کئی زرعی اجناس پیدا کرے گا، پاکستان لائیو سٹاک کے شعبے کو ترقی دے رہا ہے، پاکستان میں گوشت کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے سلاٹر ہاؤس قائم کئے جا رہے ہیں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان جی سی سی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کر رہا ہے، پاکستان پہلا ملک ہے جو خلیجی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کر رہا ہے، پاکستان نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے، مصری سرمایہ کار پاکستان کو اپنی مصنوعات برآمد کر سکتے ہیں۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر ایک جیسی مصنوعات تیار کر رہے ہیں، مسلم ممالک مل کر معاشی طاقت بن سکتے ہیں، مسلم ممالک مشترکہ تجارت کے ذریعے لوگوں کو ترقی دے سکتے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے