09 Jan 2024
(ویب ڈیسک) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے آئی بی کیلئے 25 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی، سبسڈی گرانٹ ایگریمنٹ، انفراسٹرکچر پراجیکٹ کیلئے وزارت خزانہ کی سمری بھی منظور ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق درآمدی یوریا کی فروخت کے طریقہ کار سے متعلق سمری مشروط طور پر منظور کر لی گئی، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کیلئے 3 ارب 56 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلئے بھی 10 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔