08 Jan 2024
(لاہورنیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 277 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 277 پوائنٹس کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 64237 پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 31 کروڑ 45 لاکھ 18 ہزار 273 شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 86 کروڑ 96 لاکھ 17 ہزار 386 روپے رہی۔