08 Jan 2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصبا ح الحق نے کرکٹر صائم ایوب کو کارکردگی میں بہتری کیلئے تکنیک مزید بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق کا کہناتھا کہ صائم ایوب نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں زبردست ٹیمپرامنٹ کا اظہار کیا، مختصر اننگز کے دوران انھوں نے آسٹریلوی باولرز کے خلاف اٹیک بھی کیا جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کیلیے ایک اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کو اپنی تکنیک میں تھوڑی بہتری کی ضرورت ہیں، خاص طور پر پیسرز اور اسپنرز دونوں کی فل ڈلیوریز کے خلاف ان کی تکنیک پر تشویش ہے، انھیں اس طرف توجہ دینا ہوگی۔