08 Jan 2024
(لاہور نیوز) وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز 9 سے 11 جنوری تک مصر کا دورہ کریں گے۔
حکام کے مطابق قاہرہ میں پاکستان ٹریڈ ایکسپور اور سنگل کٹری نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وزیر تجارت پاکستان ٹریڈ کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔وزیر تجارت گوہر اعجاز افریقہ اور مشرقی وسطیٰ سے باہمی تجارت بڑھانے پر روشنی ڈالیں گے، وزیر تجارت ایکسپورٹ ، انڈسٹریل اور سرمایہ کاری پالیسی بارے تبادلہ خیال کریں گے۔
حکام کے مطابق کانفرنس میں اردن ، قطر سعودی عرب شرکت کریں گے، ٹریڈ کانفرنس میں پاکستان کے 100 سے زائد کاروباری افراد شریک ہو رہے ہیں۔گوہر اعجاز نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک پاکستان کے اہم تجارتی پارٹنر ہیں، افریقہ میں پاکستان کی تجارت کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔