اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نگران وزیراعظم کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت

08 Jan 2024
08 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم کی زیرصدارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت تجارت اور سرحدی اضلاع میں سمگلنگ کے خاتمے کیلئے جائزہ اجلاس ہوا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایف سی، کسٹمز اور ضلعی انتظامیہ اقدامات میں تیزی لے کر آئے، سمگلنگ کے گھناؤنے کاروبار سے صرف چند بااثر افراد کو فائدہ پہنچتا ہے، خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتوں کے قیام سے متبادل روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سرحدی علاقوں میں روزگار، سماجی تحفظ اور انہیں ہنر مند بنانے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سمگلنگ سے پوری قوم نقصان اٹھا رہی ہے، حکومت اس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے، سمگلنگ کے ذریعے روزگار دینے کے بھونڈے جواز کی آڑ میں معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے،نگران حکومت اپنی مدت کے آخری دن تک سمگلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔

نگران وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایل سی چمن بارڈر پر سکیننگ و چیکنگ کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے، پاکستان کسٹمز سرحدی علاقوں میں اپنی استعداد کار میں اضافہ کرے، سمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ شہری علاقوں میں مال کی طلب کو بھی کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے