08 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے محمد رضوان کو قومی ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
شاداب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے آپ شاہین شاہ آفریدی کے بہترین نائب ہوں گے۔شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں تمام مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نائب کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔