اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کاشتکاروں کو سورج مکھی کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت

08 Jan 2024
08 Jan 2024

(ویب ڈیسک) کاشتکاروں کو سورج مکھی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ایک لاکھ 14 ہزار 260 ایکڑ رقبہ پر کاشت ہونے والی سورج مکھی سے 94 ہزار 570 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی تاہم اگر کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی کو استعمال کریں تو سورج مکھی کی پیداوار کم از کم 35 سے 40 من تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خوردنی تیل انسانی خوراک کا اہم جزو ہے لیکن زرعی ملک ہو کر بھی ہم ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے صرف 30 فیصد خوردنی تیل پیدا کر رہے ہیں اور باقی درآمد کر رہے ہیں، اگر کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کی طرف توجہ دیں تو آبادی کے تناسب سے سورج مکھی کی پیداوار حاصل کرکے خوردنی تیل کی درآمد پر انحصار ختم کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے