08 Jan 2024
(لاہور نیوز) سردی اور خشک میوہ جات کا بندھن مشکل ہو گیا، قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں ۔
سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو خشک میوہ جات کی مانگ بھی بڑھ گئی،شہری کاجو، مونگ پھلی، اخروٹ، بادام اور دیگر اشیا کی خرید و فروخت کیلئے مارکیٹ میں مصروف تونظر آرہے ہیں مگر ساتھ ہی مہنگائی کا شکوہ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
دیگر میوہ جات تو اپنی جگہ مگر چلغوزہ شہریوں کی پہنچ سے بہت دور ہو گیا جبکہ دیگر میوہ جات کی قیمتیں بھی عوام کی قوت خرید سے تجاوز کر رہی ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس قیمتیں زیادہ ہیں مہنگی اشیا خرید کر سستی کیسے بیچ سکتے ہیں۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے چلغوزے اور کاجو صرف دیکھے ہی جا سکتے ہیں خریدنا تو اب بس میں نہیں رہا۔