اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے بدستور شدید دھند کی لپیٹ میں

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز بند اور فلائٹس آپریشن متاثر ہوگیا ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک، ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کی گئی ہے۔

اسی طرح موٹر وے ایم 5 اقبال آباد سے روہڑی جبکہ ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ دھند کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر دھند والی لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

دوسری جانب ایسوسی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 25 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے