06 Jan 2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں حلقہ وائز پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں شائع کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق لسٹ پر 11 جنوری تک ڈی آر او کو اعتراض جمع کروایا جا سکتا ہے، 12 سے 17 جنوری تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اعتراضات و تجاویز پر فیصلہ کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پولنگ سٹیشنز کی حتمی فہرست الیکشن سے 15 روز قبل آویزاں کی جائے گی۔