06 Jan 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی یو اے ای کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی احمد الزویدی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ایوی ایشن، پورٹس، شپنگ اور انفراسٹرکچر میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ترجیحی اہداف مقرر کئے جا رہے ہیں، یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے سہولیات دے رہی ہے۔